امریکی فوج میں خودکشیوں کی بلند شرح برقرار ہے ، پنٹاگون ،2015 میں پانچ سو کے قریب حاضر سروس فوجیوں نے خودکشیاں کیں ،رپورٹ

جمعرات 7 اپریل 2016 10:41

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7اپریل۔2016ء) پنٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی فوج میں خودکشیوں کی شرح بلند سطح پر ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ فاع نے اپنی جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ 2015 میں مسلسل ساتویں سال امریکی فوج میں خودکشیوں کی شرح بلند ترین سطح پر رہی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2015 میں آرمی ، نیوی ، فضائیہ اور میرین سے تعلق رکھنے والے حاضر سروس فوجیوں نے خودکشیاں کیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2001 میں 145 فوجیوں نے خودکشیاں کیں اور اس کے بعد ہر سال مسلسل اس تعداد میں اضافہ ہوتا رہا ۔

(جاری ہے)

پنٹاگون کے ترجمان میرین لیفٹیننٹ کرنل ہرمپس گابریلی نے کہا ہے کہ فوج میں خودکشیوں کو روکنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور محکمہ دفاع اس شرح میں کمی لانے کے لئے تمام تر ممکن اقدامات کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :