بھارتی عدالت نے ممبئی حملوں کے 10ملزمان کو سزائیں سنا دیں،دھماکوں کا اہم مجرم مزمل انصاری سمیت3 ملزمان کو عمر قید جبکہ 3 ملزمان کو 10,10 سال قید کی سزا

جمعرات 7 اپریل 2016 10:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7اپریل۔2016ء)بھارتی عدالت نے ممبئی حملوں کے 10ملزمان کو سزائیں سنا دیں ، تین کو 10,10سال قید جبکہ دھماکوں کے اہم مجرم مزمل انصاری سمیت 3 افراد کوعمرقیدکی سزائیں سنائی گئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے ممبئی حملوں میں ملوث دس ملزمان کو سزائیں سنا دی ہیں جن میں تین ملزمان کو دس ، دس سال قید اور تین کو عمرقید جبکہ دیگر کو بھی مختلف سزائیں سنائی گئی ہیں ۔

عمر قید کی سزاء پانے والوں میں ممبئی دھماکوں کا اہم ملزم مزمل انصاری بھی شامل ہے جبکہ دیگر افراد میں واحد اور فرحان عمر کوبھی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سپیشل جج پی آر دیش مک نے ان ملزمان کوسزائیں سنائی ہیں،ملزموں میں ثاقب ناچین،عتیق ملا اور حسیب اللہ بھی شامل تھے ،ان ملزمان کو ممبئی حملوں کے الزام میں سزائیں سنائی گئی ہیں ،بھارتی میڈیا کے مطابق دیگر ملزمان کو سزا پوری ہونے پر ضمانت پر رہائی دی جائے گی ،29 مارچ کو عدالت نے 13 میں سے10 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی جن میں ثاقب ناچین،عتیق ملا ،حسیب اللہ ،غلام کوتل ،محمد کامل ، ملک انور علی خان ،ڈاکٹر واحد انصاری اور مزمل انصاری شامل تھے، 13 مارچ2003 کو ممبئی ٹرین حملوں میں12 لوگ مارے گئے تھے،سپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے بم نصب کرنے کے الزام میں مرکزی ملزم مزمل انصاری کو سزائے موت دینے کی درخواست کی تھی جبکہ انہوں نے ثاقب ناچین غلام کوتل فرحان کوٹ اور ڈاکٹر واحد انصاری کو عمر قید کی سزا کی استدعا کی تھی۔

متعلقہ عنوان :