شوکت خانم ہسپتال کے اکاوٴنٹس کوئی بھی چیک کرسکتاہے ، عمران خان کا ٹوئٹ

جمعرات 7 اپریل 2016 10:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7اپریل۔2016ء)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ شوکت خانم ہسپتال کے اکاوٴنٹس کوئی بھی چیک کرسکتاہے ،ہسپتال کے 3ملین ڈالرانڈومنٹ فنڈسے بیرون ملک سرمایہ کاری کیلئے رقم جولائی2015ء میں واپس مل گئی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے انہوں نے اپنے سوشل میڈیاپر کہاکہ شریف برادران خودپرلگائے گئے الزامات کاجواب نہیں دے رہے ،متضادبیانات سے لگ رہاہے کہ کرپشن اورچوری کی گئی ہے عوامی مطالبہ ہے کہ شریف برادران اپنے اثاثے ظاہرکریں ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی وزراء کی فلاحی ادارے پرتنقیدشرمناک ہے ۔شوکت خانم کے اکاوٴنٹس ہرایک کی پہنچ میں ہیں کوئی بھی تصدیق کرسکتاہے

متعلقہ عنوان :