پانامہ لیکس،حکمران شریف خاندان کے حمزہ شہباز دھڑے میں خوشی کی لہر ، دوستوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں

بدھ 6 اپریل 2016 09:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6اپریل۔2016ء) پانامہ لیکس کے بعد حکمران شریف خاندان کے دو دھڑوں میں سے حمزہ شہباز شریف کے دھڑے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ منگل کے روز حمزہ شہباز کے قریبی دوستوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور انہیں مبارکباد بھی دی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی سیاست کے خاتمے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی سربراہی حمزہ شہباز کو ملنے کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

مریم نواز حمزہ شہباز کی سیاسی زندگی کے لئے بڑا خطرہ ثابت ہورہی تھی نواز شریف مریم نواز کو وزیراعظم کے عہدے پر براجمان کرانے کیلئے تربیت دے رہے تھے کہ اچانک پانامہ لیکس نے ان کے عزائم خاک میں ملا دیئے پانامہ لیکس پر شہباز شریف حمزہ شہباز اور سلمان شہباز بالکل خاموش ہیں اور ان کی خاموشی معنی خیز بھی ہوسکتی ہے ذرائع نے بتایا کہ لیکس کے بعد حمزہ شہباز نے لاہور میں دوستوں کو پارٹیاں دینا شروع کردی ہیں