آف شور کمپنیاں غیر اخلاقی ، شریف خاندان تمام تر دولت وطن واپس لا کر عوام پر خرچ کردیں‘ تہمینہ دورانی

بدھ 6 اپریل 2016 09:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6اپریل۔2016ء) رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کی سیاسی استاد اور وزیراعظم کی بھابھی تہمینہ دورانی نے آف شور کمپنیوں کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان تمام تر دولت وطن واپس لا کر عوام پر خرچ کردیں‘ عوام میں جو رنج و غم پایا جاتا ہے انہیں خدشہ ہے کہ کہیں آف شور کمپنیز نواز سریف کی سیاست پر نشتر نہ ثابت ہوجائیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آف شور کمپنیاں قانونی بھی ہیں تو بھی غیر اخلاقی کام ہے ،قانون توڑنا غیرقانونی ،اخلاقیات توڑنا روح بیچنے کے برابر ہے ۔انہوں نے کہا کہ شادی کو 14سال ہوگئے ہیں شریف خاندان سے کبھی نہیں ملی ،شریف خاندان ساری دولت عوام کو واپس کرکے سادہ زندگی گزاریں ۔واضح رہے کہ تہمینہ دورانہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ ہیں اور حمزہ شہباز کی سیاسی استاد بھی ہیں‘ پنجاب میں حمزہ شہباز کی سیاست کی مقبولیت کیلئے بتہ اہم کردار ادا کررہی ہیں۔