جمہوریت کے چیمپئن بھارت میں نچلی ذات کے 3 نوجوانوں پربدترین تشدد، گلیوں کے چکر لگوائے

بدھ 6 اپریل 2016 10:46

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6اپریل۔2016ء) بھارتی راجستھان کے علاقے چتوڑ گڑھ میں تین دلت نوجوانوں کو تشدد کے بعد گلیوں کے چکر لگائے گئے‘ ان نوجوانوں پر موٹر سائیکل چوری کا الزام لگایا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے علاقے چتوڑ گڑھ میں اونچی ذات کے ہندؤوں نے دلت قوم کے تینوں نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ان دلت نوجوانوں پر انہوں نے موٹر سائیکل چوری کرنے کا الزام لگایا ہے۔ نوجوانوں کو تشدد کے دوران گلیوں کے چکر بھی لگوائے گئے اور جوتوں کی برسات کی گئی۔ واضع رہے کہ بھارت میں نچلی ذات کے دلتوں کو اکثر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور اقلیتوں کے خلاف پرتشدد واقعات معمول کا حصہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :