بین الاقوامی مارکیٹ افواج کا ملک سے انخلا مصالحتی عمل میں شرکت کیلئے پیشگی شرط نہیں‘ حزب اسلامی،کابل میں حکومتی نمائندوں سے بات چیت جاری ہے‘ ترجمان انجینیئر ہارون زرغون

بدھ 6 اپریل 2016 10:45

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6اپریل۔2016ء) افغانستان میں حزب اسلامی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی افواج کا مک سے انخلاء مصالحتی عمل میں شرکت کیلئے پیشگی شرط نہیں ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حزب کے ایک ترجمان انجینئر ہارون زرغون نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی جماعت کا ایک وفد کابل حکومت کے نمائندوں سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے لیکن اس میں تاحال کوئی ٹھوس پیشرفت نہیں ہوئی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصالحتی عمل میں شرکت کیلئے افغانستان سے مکمل غیر ملکی افواج کا مکمل انخلا ہر گز حزب اسلامی کی شرط نہیں انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ بین الاقوامی تفاہم کیلئے ہر جگہ ہر مقام پر بات چیت کیلئے تیار ہیں تاہم انہوں نے کہ کہ ہم نے حکومت سے بیرونی فواج کے انخلاء کا مطالبہ ضرور کیا ہے اور حکومت نے اس کیلئے وقت مانگا ہے ۔

متعلقہ عنوان :