اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے لیبیا مارٹن کوبلر کی لیبیا کی نئی قومی حکومت کے ارکان سے ملاقات

بدھ 6 اپریل 2016 10:42

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6اپریل۔2016ء) اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے لیبیا مارٹن کوبلر نے گذشتہ روزطرابلس میں لیبیا کی نئی قومی حکومت کے ارکان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

منگل کے روز فیاض السراج کی بطور وزیراعظم تقرری کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ کوبلر طرابلس کا دورہ کر رہے ہیں۔ عالمی برادری کو توقعات ہیں کہ لیبیا میں نئی قومی حکومت کا قیام یہاں گزشتہ کئی برس سے جاری شورش اور خانہ جنگی کا خاتمہ کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔واضح رہے کہ جرمن سفارت کار کوبلر نے گزشتہ برس لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب کا منصب سنبھالا تھا۔

متعلقہ عنوان :