آزربائیجان اور نگورنو کاراباخ کے مابین فائربندی پر اتفاق ہو گیا

بدھ 6 اپریل 2016 10:42

باکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6اپریل۔2016ء) آذربائیجان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ وہ نگورنو کاراباخ کے خطے میں کاراباخ باغیوں کے خلاف عسکری کارروائیاں روکنے اور فائربندی کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ فائربندی گذشتہ روزسے نافذ ہو چکی ہے اوراب آذربائیجان اور کاراباخ کے باغیوں کی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ رکاہوا ہے۔ نگورنو کاراباخ کے فائٹرز نے بھی اس سیزفائر کی تصدیق کی ہے۔