پاکستان اور ایران کی منزل ،مفادلت اور تشویش مشترک ہے،ایرانی سفیر ، یہ خبر بالکل جھوٹ پر مبنی ہے کہ ایران نے پاکستان مخالف سرگرمیوں سے متعلق معاملات کونظر انداز کیا، کچھ ممالک کو پاک ایران دوستی پسند نہیں ، ہمیں میڈیا پر آنیوالی افواہوں پر بہت افسوس ہوا، سیکورٹی معاملات پر کوئی اختلاف نہیں ہے،مہدی ہنر دوست کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 6 اپریل 2016 10:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6اپریل۔2016ء) پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ھنر دوست نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کی منزل مفادات اور تشویش مشترک ہے۔ یہ خبر بالکل جھوٹ پر مبنی ہے کہ ایران نے پاکستان مخالف سرگرمیوں سے متعلق معاملات کو نظر انداز کیا ۔ کچھ ممالک کو پاک ایران دوستی پسند نہیں ہے۔ ہمیں میڈیا پر آنے والی افواہوں پر بہت افسوس ہوا۔

پاکستان اور ایران کے مابین سیکورٹی معاملات پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔ منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ایران پاکستان مخالف سرگرمیوں سے متعلق معاملات نظر انداز کررہا ہے یہ محض ایک جھوٹ پر مبنی چیز ہے۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی ایشو سیکورٹی حکام تک پہنچنے سے قبل میڈیا میں آیا ہو۔

(جاری ہے)

ہمیں میڈیا میں آنے والی افواہوں پر بہت افسوس ہوا کچھ عناصر پاک ایران تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس حوالے سے صدر حسن روحانی کے حالیہ دورے کے وقت ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ اس پر ہمارے تحفظات ہیں جو ہم نے پاکستانی بھائیوں تک پہنچائے ہیں۔ یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ ایک اعلیٰ سطح کے دورے کے بعد اس قسم کے ایشوز کو اٹھایا گیا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب سیکورٹی حکام آپس میں اچھی طرح رابطے میں رہتے ہیں تو پھر معاملہ پہلے میڈیا پر کیوں لایا گیا؟ ہمیں میڈیا میں آنے والی افواہوں کا افسوس ہے اور ایران میں بھی افسوس دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان اور ایران کے مابین سیکورٹی معاملات پرکوئی اختلافات نہیں ہیں کچھ عناصر پاک ایران دوستی کو پسند نہیں کرتے اس لئے یہ معاملات خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :