امن کیلئے پاک بھارت کو تجارتی روابط بڑھانا ہوں گے، ناصر جنجوعہ،پاکستان امن کا علمبردار ہے،مسلم دنیامیں جاری جنگ کی آگ کو بجھانا ہوگا،پاکستان نے روس کو کبھی نہیں کہا افغانستان کو فتح کرو،پاک افغان عوام کو ایک سازش کے تحت لڑایا گیا،مشیر قومی سلامتی کا پیس کانفرنس سے خطاب

بدھ 6 اپریل 2016 10:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6اپریل۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان تمام تر تباہی اور آزمائش کے باوجود امن کا علمبردار ہے ، پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں ، دونوں کو امن کیلئے کام کرنا ہوگا ، دو ہمسائیہ جوہری طاقتیں دشمنی مول نہیں لے سکتیں ، مسلم دنیا میں جاری جنگ کی آگ کو بجھانا ہوگی ، ہم دوسروں سے زیادہ کہیں زیادہ امن کی قیمت جانتے ہیں پاکستان نے روس کو نہیں کہا تھا کہ افغانستان کو فتح کرو ۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز گلوبل پیس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے تمام تر مشکلات اور آزمائشوں میں بھی امن کا علمبردار رہاہے پاک بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں دو ہمسائیہ کبھی دشمنی مول نہیں لے سکتیں دونوں کو امن کیلئے کام کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

بھارت اور پاکستان کو امن میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی بلاتخصیص خطہ وقت آج دنیا میں کوئی محفوظ نہیں ہے ہمیں مل کر پیار و محبت کا پیغام پھیلانا ہوگا اور امن کے قیام کیلئے کام کرنا ہوگا پاکستانی فوج نے عالمی امن کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں امن کے قیام کی خاطر پاکستان نے بڑی قربانیاں دی ہیں کیا دنیا نے کبھی پاکستان کی قربانیوں کا ادراک کیا ؟ پاکستان اور بھارت کو تصفیہ طلب مسائل حل کرنا ہونگے بھارت کے ساتھ دفاعی ، جوہری امور پر پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کیاجائے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے روس کو نہیں کہا تھا کہ افغانستان کو فتح کرو پاکستان اور افغانستان کے لوگوں کو جنگ پر مجبور کیا گیا آج افغان اور پاکستانی عوام جنگ کے نتائج بھگت رہے ہیں آج کے بدامنی میں کون قتل عام میں ملوث ہے اور کیوں ہے کوئی واضح جواب نہیں مسلم دنیا میں جاری جنگ کی آگ کو بجھانا ہوگی انشاء اللہ عالمی امن کیلئے ہماری کوششیں جاری رہے گی