پی پی رہنماء آصف ہاشمی کرپشن کے الزام میں دبئی میں گرفتار

بدھ 6 اپریل 2016 10:24

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6اپریل۔2016ء) پیپلزپارٹی کے رہنماء آصف ہاشمی کو کرپشن کے الزام میں دبئی میں گرفتار کرلیا گیا‘ پولیس حکام نے آصف ہاشمی کو انٹرپول کے حوالے کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف ہاشمی پر ڈیڑھ ارب روپے کی کرپشن کے الزمات ہیں۔ آصف ہاشمی متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین بھی ہیں۔ انہیں رات کے وقت گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد انٹرپول کے حوالے کردیا ہے۔ اب انہیں پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا اور پھر انہیں پاکستان منتقل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :