ترکی ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن 27 کرد باغی ہلاک ، متعدد زخمی

منگل 5 اپریل 2016 10:28

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اپریل۔2016ء) ترک سیکورٹی فورسز نے ملک کے جنوب مشرقی حصے میں فوجی آپریشن کے دوران 27 کرد باغی ہلاک کر دیئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہاکیری ، ماردائن اور سپرناک کے علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کئے اس موقع پر جھڑپوں میں 27 کرد باغی ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں زخمی ہو گئے ۔