پاناما لیکس،500 کے قریب بھارتی شخصیات بھی شامل ،بھارتی ایوانوں میں ہلچل مچ گئی

منگل 5 اپریل 2016 10:26

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اپریل۔2016ء) وکی لیکس کی طرز پر کام کرنے والی پاناما لیکس نے خفیہ طریقے سے دولت بنانے والی دنیا بھر کی سیاسی و اعلیٰ شخصیات کے حوالے سے خفیہ دستاویزات جاری کی ہیں اس میں نہ صرف پاکستانی بلکہ 500 کے قریب بھارتی شخصیات بھی شامل ہیں جس میں بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن ،ایشوریا رائے اور انڈیا بلز کے مالک سمیر گیلتھ بھی شامل ہیں ،اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد بھارتی ایوانوں میں ہل چل مچ گئی ہے، برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق دنیا کی چوتھی بڑی لا فرم موساک فونیسکا نے پاناما پیپرز کے نام سے ایک کروڑ5 لاکھ خفیہ دستاویزات جاری کی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے موجودہ اور سابق حکمران سیاسی شخصیات اور فلمی ستاروں کی جانب سے ٹیکس چھپانے کیلئے کس طرح سے خفیہ دولت بنائی گئی ،ان شخصیات میں بھارت کی 500 شخصیات بھی شامل ہیں جن میں امتیابھ بچن، ایشوریا رائے ،کے پی سنگھ ،ممبئی کے لینڈ لارڈ اقبال مارچی،وینوک ادھانی شامل ہیں ،اس رپورٹ کے منظر عام آنے کے بعد بھارتی ایوانوں میں ہل چل مچ گئی ہے جبکہ مختلف طبقات میں اس بات پر شدید تحفظات اور غم و غصے کا بھی اظہار کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :