مشرقی افغانستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘ دو افراد ہلاک‘ دس زخمی

منگل 5 اپریل 2016 10:26

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اپریل۔2016ء) افغانستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ دس زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان حضرت حسین حشرریقوال نے بتایا کہ قندھار کے ضلع کھیوا میں طالبان کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک جبکہ دس زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :