عراق‘ ریسٹورنٹ میں خودکش بم دھماکہ‘ 5 افراد ہلاک‘ 20 زخمی

منگل 5 اپریل 2016 10:22

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اپریل۔2016ء) عراق میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ دھماکہ جنوبی بغداد کے صوبائی دارالحکومت ناصریہ میں واقع ایک ریسٹورنٹ کے قریب اس وقت ہوا جب خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دھماکے کہ ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :