نائجیریا میں شدت پسند گروہ ”انصارو“ کا سربراہ خالد البرناوی گرفتار

منگل 5 اپریل 2016 10:22

لوکوجا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اپریل۔2016ء) نائجیریا میں شدت پسند گروہ ”انصارو“ کے سربراہ خالد البرناوی کو گرفتار کر لیا گیا، انہیں نائجیریا کی مرکزی ریاست کوگی کے دارالحکومت لوکوجا سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

امریکہ نے 2012ء میں البرناوی کو عالمی دہشتگرد قرار دے کر ان کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔ انصارو نظریاتی طور پر القاعدہ سے وابستہ ہے۔