میرے نانا کو عدالتی حکم کے ذریعے قتل کیا گیا ،خاتون وزیراعظم کو دن کے اجالے میں کیوں مارا گیا؟،بلاول بھٹو زرداری،بینظیر کے قتل کا ملزم ملک سے کیسے باہر بھاگ گیا، اسٹیبشلمنٹ ،عدلیہ ، سیاسی جماعتوں سے پوچھتا ہوں آخر ہمارا جرم اور قصور کیا تھا،چیئرمین پیپلزپارٹی ،میاں صاحب کہتے تھے کشکول توڑ دیں گے ،بھیک نہیں مانگیں گے، پاکستان کی 60سالہ تاریخ میں اتنا قرض نہیں لیا گیا جتنا اب لیا گیا ہے،ذوالفقار علی بھٹوکی برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب
منگل 5 اپریل 2016 10:19
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اپریل۔2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرے نانا کو عدالتی حکم کے ذریعے قتل کیا گیا اور انہیں گیارہ سال جیل کیوں بند کیا گیا ؟۔ خاتون وزیراعظم کو دن کے اجالے میں کیوں مارا گیا۔؟ اسٹیبشلمنٹ ،عدلیہ ، سیاسی جماعتوں سے پوچھتا ہوں آخر ہمارا جرم اور قصور کیا تھا۔ شہید بھٹو کا قصور یہ تھا کہ 90 ہزار پاکستانی قیدیوں کو چھڑایا۔
شہید بھٹو کا قصور کیا پاکستان کو پہلا متفقہ آئین دینا تھا؟۔ بے نظیر کے قتل کا ملزم ملک سے کیسے باہر بھاگ گیا۔ میاں صاحب غدار کو کیوں باہر جانے دیا،کشکول توڑے کا دعوی کرنے والوں نے قوم کو بھکاری بنا دیاہے۔ لاکھوں لوگ شہیدوں کے مزار پر کھنچے چلے آتے ہیں۔ سب لوگ جئے بھٹو کا نعرہ لگاتے ہیں۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرپاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقارعلی بھٹوکی 37ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ظالموں نے بھٹو کو تختہ دار پر بھیج دیا۔ میرے ذہن میں سوال اٹھتا ہے کہ میرے نانا کو کیوں عدالت کے حکم پر پھانسی دی گئی۔ میرے دو ماموں سے جینے کا حق کیوں چھینا گیا۔ میری والدہ کو کیوں دن دہاڑے شہید کیا گیا۔ میرے والد کو کیوں جیل میں بند کیا گیا؟ آخر ہمارا قصور کیا ہے؟۔انہوں نے کہاکہ وہ اعلی عدالتوں اسٹیبلشمنٹ اور سیاست دانوں سے پوچھتے ہیں کہ بھٹو کا کیا قصور تھا۔ انہوں نے کہا شہید بھٹو نے پاکستان کو پہلا متفقہ آئین دیا۔ بھٹو نے جاگیرداری اور سرمایہ کاری کو ختم کرکے لینڈ ریفارمز دیں۔ انھوں نے لیبر پالیسی بنائی۔ ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔ بے روزگاری کے خاتمے کیلئے اسٹیل ملز اور ہیوی مکینیکل پراجیکٹس دیے۔ بھٹو کا قتل انسان کا نہیں انسانیت اور غریب عوام آئین اور جمہوریت کا قتل تھا۔ اس قتل کی سزا آج بھی بھگت رہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا جس شخص نے ملک کا آئین کا دو مرتبہ توڑا اس غدار کو ملک سے باہر کیسے جانے دیا۔ عوام سوال کرتے ہیں کہ ڈکٹیٹر کو صدارت کی کرسی سے اتار کر آپ کے حوالے کیا وہ کہاں ہے۔۔ عدالت پوچھ رہی ہے غدار کی واپسی کا جواب کون دے گا؟۔ مشرف کیلئے الگ اور ذوالفقار بھٹو کیلئے الگ نظام کیوں؟۔ انہوں نے کہا میاں صاحب کہتے تھے کشکول توڑ دیں گے ،بھیک نہیں مانگیں گے۔ پاکستان کی ساٹھ سال کی تاریخ میں اتنا قرض نہیں لیا گیا جتنا کہ اب لے لیا گیا ہے۔ حکومت تین سال میں ساڑھے چار کھرب کی مقروض ہو گئی۔ غریب روٹی مانگتا ہے تو اسے جنگلہ بس دکھائی جاتی ہے۔ صحت مانگتے ہیں تو اورنج لائن دکھا دیتے ہیں۔ پورے ملک کا پیسہ ایک صوبے کے چند حصوں میں لگا دیا گیا۔انہوں نے کہا نجکاری کے نام پر ملک کے اثاثے دوستوں میں بانٹے جا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا یہ حکومت کنفیوژ حکومت ہے کوئی واضح پالیسی نہیں۔ حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آتی جب چاہے مٹھی بھی عناصر ملک کو یرغمال بنا لیتے ہیں۔ 27 دسمبر کو کہا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کو(ن)لیگ ایکشن پلان مت بنا میاں صاحب اور کتنے سانحات کا آپ کو انتظار ہے۔ کدھر ہے نیشنل ایکشن پلان۔بلاول بھٹو نے کہا اﷲ ہی عزت اور ذلت دینے والا ہے اور وہی ظالم کا پردہ چاک کرنے والا ہے۔ گڑھی خدا بخش کے شہیدوں کو ہر سال سلام پیش کرتے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 5 اپریل 2016 کی مزید خبریں
-
شہر یار خان نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سفارشات پر قومی سلیکشن کمیٹی تو ڑ دی، نئے کپتان اور ہیڈ کوچ کے تقرر کے فیصلے کے علاوہ شار ٹ اور لانگ ٹرم اقدامات کا اعلان
-
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،کرکٹ بورڈ کے حالات ایسے ہیں انہوں نے کسی نہ کسی کو قربانی کا بکرا بنانا تھا تو اس سے بہتر ہے میں عزت سے چھوڑ جاؤں، وقار یونس ، بورڈ کو جب ... مزید
-
ورلڈ ٹی 20 میں بہترین پرفارمنس ، پشاور زلمی نے اپنے کھلاڑیوں ڈیرن سیمی اور تمیم اقبال کیلئے انعام کا اعلان کردیا ، ڈیر ن سیمی کو 20ہزار ڈالر ، تمیم اقبال کو سب سے زیادہ رنز بنانے پر 5ہزار ڈالر دینے کا ... مزید
-
آفریدی کے بعد سرفراز مضبوط امیدوار ہیں تاہم مشورے کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا ، شہریار خان ،شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے لیکن انہیں ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کرے گی، گفتگو
-
سپریم کورٹ کے خلاف بیان،وزیرداخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
-
پانامہ لیکس میں پاکستانی سیاست دانوں کے کالا دھن چھپانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج
-
وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق ماہ رمضان میں سحر و افطار کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی،عابد شیر علی ، اکتوبر تک اٹھارہ ہزار میگاواٹ تک بجلی نیشنل سسٹم میں شامل ہوجائے گی،دہشتگرد ہم میں سے نہیں ہیں ... مزید
-
این اے کمیٹی نے یوریا سکینڈل کی تحقیقات کرنیوالے نیب حکام کو طلب کر لیا،کمپنی میں ایک ارب روپے سے زائد کرپشن پر صرف جی ایم اور چھوٹے ملازمین کو نشانہ بنایا گیا ہے بڑے مگرمچھوں کو کھلی آزادی دید ی ... مزید
-
کوہستان میں گزشتہ چار روز سے شدیا بارشوں کے سبب سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، سرزمین خان ، بارشوں کے نتیجے میں پہاڑ ی ا ور مٹی کے تودے گرنے ،مکانوں کے چھت گرنے سے اب تک اندازاً55سے زیادہ افرادجاں بحق بڑی ... مزید
-
آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، میدانی علاقوں میں گرم رہے گا، کشمیر، گلگت بلتستان اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان
-
فیصل آباد ،بیٹا پیدا نہ ہونے پر شوہرنے بیوی کوقتل کردیا
-
پانامہ پیپرز کے نام سے دستاویزات لیک ، عالمی رہنماوںسمیت سیاستدانوں کے اثاثے چھپانے کے راز افشاں، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، فرانس نےتحقیقات شروع کر دیں
-
وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا سکیورٹی اجلاس ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریکٹ
-
پاک فوج قوم کی توقعات پر انشاء اللہ پورا ترے گی ،جنرل راحیل شریف، پاک فوج پر پاکستانی قوم کا غیر متزلزل یقین ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ،قربانی کے جذبے نے پاک فوج کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا حامل بنا دیا ... مزید
-
پانامہ لیکس نے نواز شریف کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا،عمران خان،اربوں کا فراڈ کرنے والے وزیر اعظم کا احتساب نہیں ہوتا تو نیب کو بند کر دینا چاہئے، پانامہ لیکس سازش نہیں اللہ کی پکڑ ہے، تحقیقات کی ... مزید
-
فوجی عدالتیں سزائیں کیس :ملک حالت جنگ میں ہے،مسلح افواج نے جانوں کے نذرانے پیش کئے،جسٹس انور ظہیر جمالی،فوجی عدالتوں سے سزاؤں کے خلاف مقدمہ پہلی بار نہیں چل رہا ہے، دنیا کے بہت سے ممالک میں ٹرائل ... مزید
-
64سیاستدانوں ،معروف شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کیلئے دائر درخواست پرفریقین کے وکلاء بحث کیلئے طلب
-
میرے نانا کو عدالتی حکم کے ذریعے قتل کیا گیا ،خاتون وزیراعظم کو دن کے اجالے میں کیوں مارا گیا؟،بلاول بھٹو زرداری،بینظیر کے قتل کا ملزم ملک سے کیسے باہر بھاگ گیا، اسٹیبشلمنٹ ،عدلیہ ، سیاسی جماعتوں ... مزید
-
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار ، پارٹی کی تنظیم نو کرنے کی درخواست،ذوالفقار علی بھٹو کامشن جاری رکھونگا،مشاورت کے ساتھ پارٹی تنظیموں ... مزید
-
اپنے بیرون ملک اثاثے چھپانے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں، غیر ضروری ٹیکسوں سے بچاؤ کیلئے آف شور کمپنی قائم کرنا قانونی ہے،حسین نواز شریف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
-
ترقیاتی بجٹ میں 360 ارب روپے کٹوتی کی جائے ،آئی ایم ایف کی پاکستان کو ہدایت
-
پاکستان ہائی کمیشن ساوٴتھ افریقہ میں پاکستانی سفارتخانے میں ایم آر پی کا سلسلہ شروع ،ضرورت مندپاکستانی پناہ گزینوں کو وزارت داخلہ کے طے کردہ ضابطہ اخلاق اور قوانین کے اندر رہتے ہوئے پاسپورٹ مل ... مزید
-
نائجیریا میں شدت پسند گروہ ”انصارو“ کا سربراہ خالد البرناوی گرفتار
-
میسی نے جو رقم کمائی ، ٹیکس بچانے کیلئے بیرون ملک پہنچائی،پاناما پیپرز نے میسی کے ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف کر دیا ، 2013 میں بھی میسی اور ان کے والد پر ٹیکس فراڈ کا الزام لگا تھا
-
عراق‘ ریسٹورنٹ میں خودکش بم دھماکہ‘ 5 افراد ہلاک‘ 20 زخمی
-
مشرقی افغانستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘ دو افراد ہلاک‘ دس زخمی
-
پاناما لیکس،500 کے قریب بھارتی شخصیات بھی شامل ،بھارتی ایوانوں میں ہلچل مچ گئی
-
سعودی عرب کا آمدن بڑھانے کیلئے دیگر وسائل پر توجہ دینے کا اعلان،سعودی عرب سبسڈی کم کر کے نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی اضافی آمدن حاصل کرنے کے اقدامات لے رہا ہے
-
ترکی ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن 27 کرد باغی ہلاک ، متعدد زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.