پانامہ لیکس نے نواز شریف کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا،عمران خان،اربوں کا فراڈ کرنے والے وزیر اعظم کا احتساب نہیں ہوتا تو نیب کو بند کر دینا چاہئے، پانامہ لیکس سازش نہیں اللہ کی پکڑ ہے، تحقیقات کی جائیں،منی لانڈرنگ بین الاقوامی جرم ہے، نواز شریف کو جواب دینا ہو گا پیسہ کہاں سے آیا اور کیسے ملک سے باہر گیا،پریس کانفرنس

منگل 5 اپریل 2016 10:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اپریل۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس نے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا اربوں کا فراڈ کرنے والے وزیر اعظم کا احتساب نہیں ہوتا تو نیب کو بند کر دینا چاہئے ۔ پانامہ لیکس سازش نہیں اللہ کی پکڑ ہے اس کی تحقیقات کی جائیں ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنا بین الاقوامی جرم ہے قوم سربراہوں سے پوچھے منی لانڈرنگ کا پیسہ باہر کیسے گیا ۔

نواز شریف کو جواب دینا ہو گا پیسہ کہاں سے آیا اور کیسے ملک سے باہر گیا۔ منی لانڈرنگ اور کرپشن کرنے والے حکمران کس طرح دوسروں کو روکیں گے ۔ پانامہ لیکس انکشافات کے بعد آئس لینڈ ، نیوزی لیند ، آسٹریلیا اور ہانگ کانگ میں تحقیقات شروع ہو گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف دولت اور جائیداد بچوں کے نام کر دی ہے مریم نواز کہتی ہیں میرے اور بھائیوں کے پیسے باہر نہیں ہیں جب نواز شریف کو پتہ چلا کہ معاملہ کھولنے والا ہے تو انہوں نے انٹرویو دیا۔

نواز شریف خاندان بتا نہیں رہا کہ پیسہ کہاں سے آیا ۔ اسحاق ڈار نواز شریف سے متعلق منی لانڈرنگ کا کہہ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ میں 20 سال سے شور مچا رہا ہوں کہ پیسہ چوری ہو کر ملک سے باہر جا رہا ہے اب پانامہ لیکس کے انکشافات نے بھانڈا پھوڑ دیا ہے ۔ میٹروٹرین کی کرپشن کا پیسہ بھی باہر جاتا ہے بڑے بڑے منصوبوں سے پیسے چوری کر کے بیرون ملک بھجوائے جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے اثاثے چھپاتے اور پیسہ بیرون ملک منتقل کرتے ہیں اور دوسروں کو کہتے ہیں کہ اثاثے ظاہر کرو اور ملک میں سرمایہ کاری کریں انہوں نے کہا کہ نیب سے فوجی تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اگر بڑوں کا احتساب نہیں ہو سکتا تو چھوٹوں کو پکڑنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے نیب ادارہ تحقیقات نہیں کر سکتا تو ادارہ کو بند کر دینا چاہئے ملک میں کرپشن پکڑنی ہے تو اوپر کے لوگوں کو پکڑنا ہو گا کرپٹ لوگوں کا احتساب اقتدار کی جنگ نہیں بچوں کے مستقبل کا سوال ہے انہوں نے کہا کہ میرے تمام اثاثے ڈکلیئر اور میرے نام ہیں نواز شریف کے بیرون ملک اثاثوں کا الزام میں نے لگایا پانامہ کے انکشافات ہیں ۔