وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا سکیورٹی اجلاس ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریکٹ

منگل 5 اپریل 2016 10:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اپریل۔2016ء): وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر سمیت وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک ہیں ۔ اجلاس میں ملکی اور قومی سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن سے متعلق امور بھی زیر غور ہیں ، علاوہ ازیں وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے لیے عارضی طور پر بے گھر کیے گئے افراد کی واپسی اور بحالی کے منصوبے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ دہشت گردوں اور ملک کے اندر موجود دہشت گرد عناصر سے خلاف آپریشن پر عملدرآمد سے متعلق بھی بات چیت جاری ہے۔ جبکہ اجلاس میں افغانستان اور دیگر سرحدی امور اور ان کی سکیورٹی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :