ویسٹ انڈیز ایک ہی دن ایک ہی گراؤنڈ میں2ورلڈٹی 20جیتنے والا پہلا ملک بن گیا

پیر 4 اپریل 2016 09:35

کولکتہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اپریل۔2016ء ) بھارت کے شہرکولکتہ میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی 20کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد ویسٹ انڈیز ایک ہی دن میں ایک ہی گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز دو ورلڈ کپ جیتنے والا پہلا ملک بن گیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارت کے شہر کولکتہ میں مین اور وویمن کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل ہوئے ۔ پہلا مقابلہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان ہوا جس میں ویسٹ انڈیز کی عورتوں نے آسٹریلیا کو شکست دے دی اور دوسرا مقابلہ ویسٹ انڈیز مین اور انگلینڈ کے درمیان ہوا یہ مقابلہ بھی ویسٹ انڈیز کے نام رہا ۔