ایکسائز کا میٹرو اورنج ٹرین تعمیرکرنے والی کمپنیوں،بینکوں کی گاڑیوں کے عدم ٹوکن ٹیکس کیخلاف بڑے پیمانے پر گرانیڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ، کنسٹرکشن کمپنیوں اور بینکوں کے استعمال میں گاڑیوں کا کئی سالوں سے ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔ایم آر اے عدیل امجد

پیر 4 اپریل 2016 10:19

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اپریل۔2016ء )محکمہ ایکسائز کا 25 لاکھ سے زائدٹیکس ڈیفالٹر کنسٹرکشن کمپنیوں، بینکوں کی مختلف برانچوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ، ایکسائز نے متعدد کنسٹرکشن کمپنیوں اور بینکوں کو ٹیکس ادائیگیاں کے نوٹسز جاری کر دیئے۔ڈی جی ایکسائز انیڈ ٹیکسیشن پنجاب اکرم اشرف گوندل کی ہدایات پرپنجاب بھر کی طرح لاہور میں بھی ٹوکن ٹیکس کی ریکوری کویقینی بنانیکے لیے ڈائریکٹر چوہدری محمد ارشد سہل کے حکم پر ٹیکس ڈیفالٹرکنسٹرکشن کمپنیوں اور بینکوں کے خلاف ایکسائز نے چھاپے مارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کئی سالوں مشہورکنسٹرکشن کمپنیاں اور بینکوں نے روڈ پر رواں دواں گاڑیوں کے 25 لاکھ سے زائد ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیے جس کی وجہ سے محکمہ ایکسائز کو ہر سال لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

موٹررجسٹریشن برانچ کے ایم آر اے عدیل امجد کا کہنا ہے کہ لاہور میں میٹروبس اور میٹرو اورنج ٹرین کے بڑے پروجیکٹس کی تعمیر کرنے والی کنسٹرکشن کمپنیاں نے اپنے استعمال میں درجنوں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیے ہیں اسی طرح بینکوں میں مختلف برانچوں میں الفلاح بینک، فصیل بینک، الحبیب بینک سمیت دیگر برانچوں نے لیزنگ پر دی گئیں سینکروں گاڑیوں کا کئی سالوں سے ٹیکس ادا نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام کنسٹرکشن کمپنیوں اور بینکوں کو ٹیکس وصولی کے کئی بار نوٹسز جاری کیے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنا ٹیکس ادا نہیں کیا ۔ عدیل امجد نے مزید کہنا ہے کہ ڈی جی ایکسائز کے حکم کے مطابق ان کے خلاف بڑے پیمانے آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بہت جلد ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔