پشاور،پیزا ہٹ یونیورسٹی روڈ کا منیجر صفائی کی ناقص صورتحال پر گرفتار

پیر 4 اپریل 2016 10:19

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اپریل۔2016ء)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے یونیورسٹی روڈ پر پیزا ہٹ کے منیجر کو صفائی کی ناقص صورتحال پر گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے یونیورسٹی روڈ پر واقع پیزا ہٹ فاسٹ فوڈ کے کچن کا معائنہ کیااور صفائی کی ناقص صورتحال پر منیجر کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے صفائی ابتر صورتحال پر غصے کا اظہا ر کیا اور سٹاف کو کچن کی حالت حفضانِ صحت کے اصولوں کے مطابق کر نے کا حکم دیا۔انھوں نے سٹا ف کو خبردار کیا کہ وہ بہت جلد دوبارہ کچن کا دورہ کریں گے اور اگر صفائی کی حالت درست نہ ہوئی تو کچن کو سیل کر دیا جائے گا۔۔انھوں نے یونیورسٹی روڈ پر تمام فوڈ شاپس کو خبردار کیا کہ وہ اپنی کچن اور سٹاف کی حالت حفضان صحت کے اصولوں کے مطابق درست کر لیں بصورت دیگر سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :