گلگت سے اسلام آباد جاتے ہوئے چار غیر ملکی سیاح لاپتہ ہو گئے،تعلق جنوبی کوریا سے بتایا گیا ہے

پیر 4 اپریل 2016 09:49

گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اپریل۔2016ء) گلگت سے اسلام آباد جاتے ہوئے چار غیر ملکی سیاح لاپتہ ہو گئے۔ چاروں غیر ملکی سیاحوں کا تعلق جنوبی کوریا سے بتایا گیا ہے ٹریول ایجنٹ کے مطابق غیر ملکی سیاح گلگت سے اسلام آباد کے ئے روانہ ہو گئے تھے مگر کوہستان کے علاقے میں سیاحوں کی گاڑی داخل ہونے کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا ہے ٹریول ایجنٹ کے مطابق ضلع کوہستان کے علاقے میں لاپتہ ہو گئے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ چاروں غیر ملکی خواتین سیاحوں سے رابطہ اور تلاش کے لئے شدید طوفانی بارشیں اور شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ رکاوٹ بن گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :