جے بھارت ماتا کی نہ بولنے والوں کو بھارت میں رہنے کا حق نہیں :دیوندرا فاڈناوس، بھارت ماتا کی جے نہ بولنے کا سماجی اور معاشی بائیکاٹ کیا جائے :وزیر اعلیٰ مہاراشٹرا کا جلسے سے خطاب

پیر 4 اپریل 2016 10:43

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اپریل۔2016ء) بھارت میں انتہا پسندی کو فروغ دینے میں بی جے پی کے اعلیٰ عہدیداران بھی کسی سے کم نہیں ، بی جے پی کے رہنما اور مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ دیوندرا فاڈناوس کا کہنا ہے کہ جو لوگ بھارت ماتا کی جے نہیں بولتے ان کو بھارت میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ ادھر اتر پردیش میں بھارت ماتا کی جے نہ بولنے والوں کا سماجی اور معاشی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت میں ہندو جنونیوں پر بھارت ماتا کی جے کا نیا بھوت سوار ہو گیا ہے جو بولے گا تو محب وطن ، انکار کرنے والا غدار قرار دیا جاتا ہے۔ بھارت ماتا کی جے کی بات چلی تو ہندو انتہا پسندوں کی آماجگاہ کہلانے والے مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ کیوں پیچھے رہتے۔ ناشک شہر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دیوندرا فاڈناوس کا کہنا تھا لوگ بھارت ماتا کی جے نہیں بولتے انہیں ملک میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ ادھر اتر پردیش کے علاقے بگھپت میں ہونے والے ایک جرگے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت ماتا کی جے نہ بولنے والوں کا سماجی اور معاشی بائیکاٹ کیا جانا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :