سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مفرور سابق ڈائریکٹر جنرل منظور قادر کو انٹر پول کی مدد سے گرفتار کرنے کا فیصلہ،انٹرپول سے مدد لینے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست ارسال

پیر 4 اپریل 2016 10:31

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اپریل۔2016ء)قومی احتساب بیورو نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مفرور سابق ڈائریکٹر جنرل منظور قادر کاکا کو انٹر پول کی مدد سے گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا انٹرپول سے مدد لینے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست ارسال کردی گئی۔ تفصیلات کیمطابق کراچی کو کنکریٹ کے جنگل میں بدلنے والے منظور قادر کاکا کی انٹر پول کی مدد سے گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مفرورسابق ڈی جی کی گرفتاری کے لئے نیب نے وزارت داخلہ کو درخواست بھیج دی جس میں انٹرپول سے رابطے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ڈی جی نیب سندھ کا کہنا ہے کہ منظور قادر کاکا کو انٹرپول کی مدد سے جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔نیب ذرائع کے مطابق منظور قادر کاکا پر7 ارب روپے کی لوٹ مار کا الزام ہے، ان پر کراچی میں دہشت گردوں کی معاونت کا بھی الزام ہے جن میں لیاری گینگ وار سمیت ایک سیاسی جماعت کے مسلح دھڑے کے دہشت گرد شامل ہیں۔ نیب ذرائع بتاتے ہیں کہ منظور کاکا نے فشری کے گرفتار سابق چئیرمین نثار مورائی کے ذریعے رقم باہر بھجوائی اور لوٹ مار کی رقم سے کینیڈا میں جائیدادیں خریدیں۔

متعلقہ عنوان :