ایم کیوایم اور پاک سرزمین پارٹی کے تنازعہ میں کسی کی بھی حمایت یا مخالفت نہ کی جائے، حکومت سندھ،ہرایک کوقانون کے دائرہ کارمیں اپنی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے جوبھی قانون ہاتھ میں لے اس کیخلاف سختی سے نمٹاجائے ،پولیس کو دو ٹوک حکم

اتوار 3 اپریل 2016 10:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3اپریل۔2016ء)حکومت سندھ نے سندھ پولیس کو دوٹوک الفاظ میں حکم دیاہے کہ ایم کیوایم اور پاک سرزمین پارٹی کے تنازعہ میں کسی بھی حمایت یا مخالفت نہ کی جا ئے ہرایک کوقانون کے دائرہ کارمیں رہتے ہو ئے اپنی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے مگرجوبھی قانون ہاتھ میں لے اس کے خلاف سختی سے نمٹاجائے حکم وزیر اعلی سندھ سید قا ئم علی شاہ نے ہفتہ کے روز ایم کیوایم کے وفدسے ملاقات کے بعد سندھ پولیس کے آئی جی،ہوم سیکر یٹری سندھ ،چیف سیکر یٹری سندھ اورڈی جی رینجرز کو دی ہیں ذرائع نے بتا یا ہے کہ وزیر اعلی نے پولیس اور انتظامی افسران سے کہاکہ حکومت سندھ کسی بھی فریق کی حمایت یا مخالفت کا ارادہ نہیں رکھتی اس لئے ہرایک کواپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت ہے ذرائع نے بتایاہے کہ وزیراعلی نے کمشنرمیر پورخاص اور ڈی آئی جی میرپورخاص کو ہدایات کی کہ وہ میرپورخاص میں ایم کیوایم اورپاک سرزمین پارٹی کے جھگڑے کی غیر جا نبدارانہ تحقیقات کرائیں اور جوبھی قانون یاتھ میں لینے ثا بت ہواس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا ئے اورکسی کے ساتھ رعایت یا زیادتی نہ کی جائے۔