اورکزئی ایجنسی، کوئلے کے کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ،5کان کن جاں بحق، 6زخمی،بیت المال پاکستان کا واقعہ میں جاں بحق اور زخمیوں کو مالی امداد کا اعلان،کمپنی کے مالک ،منیجر اورکنٹریکٹرسمیت مختلف کانوں کے مالکان کو گرفتار کرلیا گیا

اتوار 3 اپریل 2016 10:25

ہنگو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3اپریل۔2016ء)اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کے کان میں اچانک گیس بھر جانے سے دھماکہ۔5کان کن جاں بحق جبکہ 6زخمی۔زخمیوں کو فوری طور پرقریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بیت المال پاکستان کا واقعہ میں جاں بحق اور زخمیوں کو مالی امداد کا اعلان۔واقعہ کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ حرکت میں آگئی۔شیراز کمپنی کے مالک ،منیجر اورکنٹریکٹرسمیت مختلف کانوں کے مالکان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی زبیر خان نے بتایا کہ اورکزئی ایجنسی کے علاقہ ڈولی میں مقامی شیراز کول کمپنی میں 11مزدور کام میں مصروف تھے کہ اسی دوران اچانک کان کے اندر گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا۔دھماکے کے بعد کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے 11مزدور کان کے اندر ملے تلے دب گئے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نے مشترکہ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 5مزدوروں احسان الحق،حسین احمد،سید عالم،ارشداور امان اللہ کی نعشیں نکالی گئی جبکہ امدادری سرگرمیوں میں 6مزدوروں ساقی الرحمان،امیر رحمان،ناصر احمد،محمد آیاز،فضل محمود اور سہیل زادہ کو زخمی حالت میں نکال لیاگیا ۔

زخمیوں کو ایمبولنسس کے زریعے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ تمام مزدوروں کو نکالنے کے بعد ریسکیوں آپریشن کو مکمل کر لیاگیا ۔پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی زبیر خان نے بتایا کہ گزشتہ ماہ20مارچ کو اورکزئی کوئلے کان دھماکے کے بعد ماہرین نے تمام کانوں کی سروے کر کے حساس ترین کول کمپنیز کو بند کر دیا تھا لیکن مذکورہ کان کو مالکان نے پولیٹیکل انتظامیہ کے اجازت کے بغیر کھول دیا تھا ۔

اے پی اے اقبال وزیر نے بتایا کہ پولیٹیکل انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے شیراز کول کمپنی کے مالک مرتضیٰ،منیجر گلزاد اور کنٹریکٹر ولی خان کو گرفتار کر لیاگیا جبکہ چھاپوں کے دوران مختلف کانوں کے 6مالکان سعید میر جعفر،سید گل انور،شیرین علی،طارق علی،نوید علی اورمنتظر علی کو بھی گرفتار کر لیئے گئے جبکہ شیراز کول کمپنی کے ایک کنٹریکٹر ابوالحسن سمیت دیگر افراد کے گرفتاری کے لئے پولیٹیکل انتظامیہ کی چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہے۔

اس سلسلے میں ایم ڈی بیت المال پاکستان بیرسٹر عابد وحید نے بیت المال کی جانب سے اورکزئی کوئلے کے کان میں5جاں بحق مزدوروں کوپچاس پچاس ہزار روپے جبکہ 6زخمی مزدوروں کو پچیس پچیس ہزار روپے کے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 20مارچ کواسی مقام پر کوئلے کے کان میں دھماکہ ہوا تھا جس میں 7مزدور جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ درجنوں مزدور زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :