سعودی نائب ولی عہدنے دنیا کا سب سے بڑا خود مختار دولت فنڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا

اتوار 3 اپریل 2016 11:41

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3اپریل۔2016ء) سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دنیا کا سب سے بڑا خود مختار دولت فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

شہزادہ محمد بن سلمان نے بلومبرگ نیوز ایجنسی کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ مملکت نے تیل کے بعد کے مرحلے کے لیے عام سرمایہ کاری کے لیے 20 کھرب ڈالر کا فنڈ قائم کیا ہے۔سعودی نائب ولی عہد کے مطابق سرمایہ کاری میں تنوع ہونا چاہیے، آئندہ بیس برسوں کے دوران مملکت کی معیشت کا بنیادی انحصار تیل پر نہیں ہوگا۔شہزادہ محمد نے واضح کیا کہ سعودی عرب تیل کی پیداوار کو اسی صورت میں منجمد کرے گا اگر ایران اور تیل پیدا کرنے والے دیگر مرکزی ممالک ایسا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :