آرمینیا اور آذربائیجان میں نگورنو کاراباخ تنازعے میں کشیدگی، دو مقامات پر جنگ جاری

اتوار 3 اپریل 2016 11:41

یریوان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3اپریل۔2016ء)آرمینیا اور آذربائیجان نے نگورنوکاراباخ کے تنازعے میں کشیدگی کے لیے ایک دوسرے کو موردِ الزام ٹھہرایا ہے۔ اِس کشیدگی کے سبب دونوں ملکوں نے اگلے محاذوں پر بھاری ہتھیار تعینات کر دیے ہیں۔ آرمینیا کی وزارت دفاع کے مطابق متنازعہ علاقے میں لڑائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

اِس بیان کے مطابق کاراباخ کی فوج نے آذری فورسز کے حملے کو پسپا کرنے کے علاوہ حملہ آور فوج کو بھاری جانی نقصان سے دوچار کیا ہے۔ دوسری جانب آذربائیجان نے کہا ہے کہ اْس کا ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا ہے اور اْس کے زمینی دستے کاراباخ کی بھاری شیلنگ کی زد میں ہیں۔ آذری حکومت نے بھی دو محاذوں پر لڑائی جاری رہنے کی تصدیق کی ہے۔