بشارالاسد کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے امریکا اور روس کے درمیان کوئی خفیہ ڈیل نہیں ہوئی،روسی وزیر خارجہ

اتوار 3 اپریل 2016 11:39

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3اپریل۔2016ء) روس کے وزیر خارجہ سیرگئی لاوروونے کہا ہے کہ شام کے صدربشارالاسد کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے امریکا اور روس کے درمیان کسی قسم کی خفیہ ڈیلنگ نہیں ہوئی ہے۔ دونوں ملکوں میں صدر بشارالاسد کے مستقبل کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

ماسکو میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ سیرگی لاوروو نے کہا کہ صدر بشارالاسد کے مستقبل کا فیصلہ شامی عوام کوکرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔

اس حوالے سے ہمارے امریکی اتحادیوں کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ شکوک وشبہات کی فضاء پیدا کریں۔روسی وزیرخارجہ نے صدر بشار الاسد کے مستقبل کے حوالے سے ماسکو اور واشنگٹن میں طے پائی ڈیل کی خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی خبریں حقائق کو مسخ کرنے کی ناکام کوشش ہیں۔ شام میں کون حکومت بنائے اور کس کو اس کا حق نہیں ہونا چاہیے اس کا فیصلہ شامی عوام پر چھوڑ دینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :