ترکی میں یونان سے واپس کیے جانے والے مہاجرین کے اندراج کے لیے مراکز کی تیاری پر کام جاری ہے، حکام

اتوار 3 اپریل 2016 11:36

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3اپریل۔2016ء) ترکی میں یونان سے واپس کیے جانے والے مہاجرین کے اندراج کے لیے مراکز کی تیاری پر کام جاری ہے ۔ گذشتہ روز متعدد ذمہ داران نے اناضول نیوز ایجنسی کوبتایا کہ ترک حکام کی ہدایت پر یورپ سے واپس بھیجے جانے والے مہاجرین سے تعاون کے لیے مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ ان افراد کو یورپی یونین اور انقرہ حکومت کے درمیان معاہدے کے تحت واپس بھیجا جارہا ہے اور اس معاہدے کا اطلاق کل پیر کے روز سے ہوگا۔

(جاری ہے)

اس معاہدے کا مقصد یورپی یونین کی جانب پناہ گزینوں کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر کو روکنا ہے۔اس سلسلے میں بلدیہ کے سربراہ محی الدین دالگیچ نے اناضول نیوز ایجنسی کودیے گئے بیان میں باور کرایا کہ بندرگاہ کے نزدیک 500 مربع میٹر کے رقبے پر پانی کی لائنیں اور بجلی کی کیبل بچھائی جارہی ہے اور یہ جگہ بطور مرکز استعمال کی جائے گی۔ یہاں ایک کیمپ بھی ہوگا جہاں حکام مہاجرین کے انگلیوں کے نشانات لے کر ان کا اندراج کرسکیں گے اور ساتھ ہی یہاں طبی ٹیمیں بھی موجود ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :