امریکی انتظامیہ کاشام میں اسپیشل فورسز کی تعداد میں نمایاں اضافے پر غور

اتوار 3 اپریل 2016 11:36

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3اپریل۔2016ء) امریکی انتظامیہ شام بھیجی گئی اسپیشل فورسز کی تعداد میں نمایاں اضافے کے منصوبے پر غور کررہی ہے۔ یہ بات امریکی ذمہ داران نے ایک غیرملکی خبررساں ایجنسی کو بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام حالیہ دنوں میں داعش تنظیم کے خلاف حاصل ہونے والے مثبت نتائج کی روشنی میں کیا جارہا ہے۔ذمہ داران نے مذکورہ فورسز میں زیرغور اضافے کی درست تعداد بتانے سے انکارکیا تاہم ان میں سے ایک ذمہ دار کا کہنا تھا کہ اس اضافے سے امریکی اسپیشل فورسز کے یونٹ کا حجم شام میں موجو د فوجیوں میں کئی گناہ اضافے کا باعث بنے گا۔خیال رہے کہ وائٹ ہاوٴس کی ترجمان نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکارکیاہے۔