”چوہے مفت ماریں“،خیبر پختونخوا حکومت نے چوہا مار مہم پر انعامی رقم دینے کا فیصلہ واپس لے لیا،سوشل میڈیا پر مذاق بننے کے بعد فیصلہ واپس لیا،چوؤں کیخلاف مہم جاری رہے گی،وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈکا اعلان

اتوار 3 اپریل 2016 11:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3اپریل۔2016ء) پشاور کنٹونمنٹ بورڈ میں چوہے مارنے والے شہری ہوشیار ہو جائیں ، کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے چوہے پر انعامی رقم واپس لے لی ، وائس چیئر مین کنٹونمنٹ بورڈ کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر مذاق بننے کے بعد فیصلہ واپس لیا۔پشاورمیں چوہوں کی یلغار کے خلاف کنٹونمنٹ حکام شاید کچھ زیادہ ہی جوش میں آ گئے۔

(جاری ہے)

وائس چیئر مین کنٹونمنٹ بورڈ نیچوہا مارنے پر پہلے تین سو روپے انعام دینے کااعلان کیا لیکن شاید دو افراد کو انعامی رقم دیتے ہی ان کی ہمت جواب دے گئی اور فیصلہ واپس لینا پڑا۔

کنٹونمنٹ بورڈ حکام نے انعامی رقم دینے کافیصلہ تو واپس لے لیا ہے لیکن چوہوں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ اس سے پہلے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ انعامی رقم کیلئے دو دن مزید انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ ضلعی انتظامیہ انعامی رقم کی تقسیم کا طریقہ کار وضع نہیں کر پائی تھی ۔

متعلقہ عنوان :