ملک کی اسلامی و نظریاتی شناخت کو قائم رکھنے کیلئے متحد ہے رہیں گے ، دینی قیادت کا اعادہ،ملک میں 77ء کی طرز پر نظام مصطفی ﷺ تحریک چلانے کا اعلان، ملک کو سیکولر اور لبرل بنانے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ملک کی دینی قیادت ملت کفر کے عزائم اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے ۔ قوم پنجاب اسمبلی سے حقوق نسواں کے نام سے منظور بل کو خاندانی نظام پر حملہ تصور کرتی ہے،حکومت کے دیئے گئے بل کے مقابلے میں جلد قومی اسمبلی میں قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق بل پیش کریں گے،مقررین کا منصورہ میں مذہبی جماعتوں اوردینی اداروں کی نظام مصطفیﷺ کانفرنس سے خطاب
اتوار 3 اپریل 2016 11:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3اپریل۔2016ء )جماعت اسلامی پاکستان کے ہیڈ کوارٹرمنصورہ میں منعقدہ ملک بھر کی مذہبی جماعتوں اوردینی اداروں کی نظام مصطفیﷺ کانفرنس میں ملک بھر کی دینی قیادت نے عہد کیا ہے کہ وہ ملک کی اسلامی و نظریاتی شناخت کو قائم رکھنے کیلئے وہ متحد ہیں اور متحد رہیں گے ۔دینی قیادت نے ملک میں 77ء کی طرز پر نظام مصطفی ﷺ تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو سیکولر اور لبرل بنانے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ملک کی دینی قیادت ملت کفر کے عزائم اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے ۔
قوم پنجاب اسمبلی سے حقوق نسواں کے نام سے پاس ہونے والے بل کو خاندانی نظام پر حملہ تصور کرتی ہے ۔حکومت کے دیئے گئے بل کے مقابلے میں جلد قومی اسمبلی میں قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق بل پیش کریں گے ۔(جاری ہے)
کانفرنس میں سینیٹر سراج الحق ،مولانا فضل الرحمن ،مولانا سمیع الحق ،حافظ محمد سعید ،ڈاکٹر ابو الخیر زبیر ،ساجد میر ،لیاقت بلوچ ،حافظ حسین احمد ،ابتسام الہی ظہیر،حافظ عاکف سعید ،پیر سید ہارون گیلانی ،خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ حافظ سبطین ،مولانا امجد خان ،مولانا عبدالمالک ،پروفیسر محمد ابراہیم ،میاں مقصود احمد ،ڈاکٹر سید وسیم اختر ،سید ضیا اللہ شاہ بخاری ،مولانا عبدالغفار روپڑی ،علامہ سید ثاقب اکبر،عبداللہ گل ،عبدالرشید ترابی ، پیر اعجاز ہاشمی ، پیر محفوظ مشہدی، مولانا چراغ دین سمیت ملک بھر کی 35دینی جماعتوں اور وفاق المدارس کے ناظیمین نے شرکت کی ۔
علماء کرام اور دینی قائدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان جن عظیم مقاصد کے لئے حاصل کیا گیا ان کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ملک پر 68 سال سے سیکولر اور لبرل طبقہ قابض ہے جنہوں نے عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا ہے ،ملک کے 20-کروڑ عوام غربت ،مہنگائی ،بے روز گاری سمیت مسائل کی دلدل میں پھنسا دیا ہے اور اب اسلام دشمن قوتوں کے اشارے پر ملک کی نظریاتی سرحدوں کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں۔ افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے دو ٹوک الفاظ میں حکمرانوں کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان ایک نظریاتی اور اسلامی ریاست ہے جس کے قیام کیلئے قوم نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔پاکستان کے قیام کا مقصد سیکولراورلبرل ازم نہیں بلکہ نظام خلافت اور قرآن وسنت کے نظام کا نفاذ تھا ۔نظریہ پاکستان کے خلاف سازشوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیر اعظم کی طرف سے سیکولر پاکستان کا نعرہ اور بلاول بھٹو زرداری کی طر ف سے دینی جماعتوں کے خلاف سیکولر جماعتوں کے اتحاد کی تجویز نے ملک میں دین بیزار اور دین پسند قوتوں کے درمیان تفریق کردی ہے ۔واضح ہوگیا ہے کہ حکمرانوں کا قبلہ واشنگٹن اور قوم کا مکہ مکر مہ ہے ۔دینی قیادت کو ذاتی اور جماعتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کی نظریاتی شناخت کے دفاع کیلئے متحد ہونا پڑے گا۔علماء کرام قوم کی رہنمائی کا فریضہ پورا کریں قوم ان کے شانہ بشانہ ہوگی ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نظریہ پاکستان اور آئین کی بالادستی پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں ہوگا۔ قوم ملک کی اسلامی شناخت کو قائم رکھنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔پاکستان کلمہ کی بنیاد پر قائم ہوا اور اسی میں اس کی بقا اور سلامتی ہے ۔ترقی مغرب کے اشاروں پر چل کر نہیں اللہ اور رسول ﷺ کے احکامات کی پابندی میں ہے ۔حکومت فوری طور پر تحفظ خواتین بل واپس لے ۔مولانا فضل الرحمن نے اپنے خطاب میں کہاکہ اس وقت امت مسلمہ ،ملت پاکستان اور خاص طور پر دینی طبقہ اس جارحیت کا شکار ہے جس کی سرپرستی امریکہ کر رہا ہے ۔امریکہ اسلام اور اس کے فروغ کیلئے کوشاں افراد اور اداروں کا خاتمہ چاہتا ہے ۔مسلمان جنگ لڑنا چاہتا ہے نہ جنگ اس کی ضرورت ہے بلکہ اپنے معاشی حالات کی وجہ سے مسلمان جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔مسلمان تو اس وقت خود جنگ زدہ ہے جس پر جنگ مسلط کردی گئی ہے ۔مغرب اور یورپ اسلام کے معاشی نظام کو اپنے سرمایہ دارانہ نظام کی ضد سمجھتا ہے اور اس کا خیال ہے کہ اگر دنیا نے اسلام کے عادلانہ نظام کو اپنا لیا تو ان کا معاشی حصار ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ امت کے مسائل کے حل کیلئے ایک تھنک ٹینک کی ضرورت ہے جو ان شاء اللہ دینی قیادت فراہم کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے والا بل قرآن و سنت کے خلاف،آئین سے متصادم اور ہماری معاشرتی روایات کا دشمن ہے جو صرف بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت بنایا گیا ہے ۔اس بل کو میڈیا اور عوام سے خفیہ رکھا گیا تاکہ اس کے خلاف اٹھنے والی تحریک کو روکا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ بل بھی واپس لینا پڑے گا اور اب جو تحریک اٹھی ہے وہ ملک میں نظام مصطفیﷺ کے نفاذ تک جاری رہے گی ۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ اسلام دشمن ہمارے پھولوں کو مسل رہے ہیں ۔70ء میں بھی ملک میں سوشلزم کے نام پر بڑی تحریک اٹھی تھی اورروس سوشلزم کے غلبہ کیلئے افغانستان پر چڑھ دوڑا تھا مگر اس وقت سید موددی نے فرمایا تھا کہ سوشلزم ہماری لاشوں پر سے گزر کر ہی نافذ ہوسکتا ہے ،اور پھر دنیا نے دیکھا کہ سوویت یونین دنیا کے نقشے سے مٹ گیا ۔انہوں نے کہا کہ آج ہم بھی حکمرانوں کو یہی کہتے ہیں کہ ملت کفر کے اشاروں پر ناچنا چھوڑ دیں اور ملک کو سیکولراور لبرل بنانے کے نعروں سے باز آجائیں انہوں نے کہا کہ آج بھی اللہ کے اس بندے کے قول کو زندہ کرتے ہیں کہ سیکولرازم ہماری لاشوں پر سے گزر کر ہی آسکتا ہے ۔مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ملک کی دینی قیادت متحد ہوچکی ہے ،منصورہ میں دینی جماعتوں کا تین ہفتوں میں یہ دوسرا بڑا اجتماع ہے ۔عالم کفر نے ملت اسلامیہ کو اپنے نرغے میں لے رکھا ہے ۔امن کے نام پر مسلمانوں پر دہشت گردی مسلط کردی گئی ہے اور جو دنیا بھر میں امن کے علمبردار ہیں انہیں دہشت گرد کہا جارہا ہے دہشت گردی کا سارا ملبہ دینداروں پر ڈال دیا گیا ہے اور مولوی کو بستہ 10کا بدمعاش بنا کر پیش کیا جارہا ہے ۔اس ظلم کے خلاف آواز نہ اٹھا نا بہت بڑی کمزوری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جو طاقتیں ملک کو سیکولر بنانا چاہتی ہیں ان کی جڑ کاٹے بغیر یہ فتنہ ختم نہیں ہوگا۔تخت لاہور پر بیٹھے ہوؤں کے وعدوں پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے کہا کہ قوم نے سیاسی قیادت کو ایک بار نہیں بار بار آزمایا ہے مگر عام آدمی کو جان و مال اور عزت کا تحفظ نہیں ملا ۔ہر طرف کرپشن اور لوٹ کھسوٹ ہے ۔لوگ بھوک کی وجہ سے خود کشیاں کررہے ہیں ۔عوام کو بنیادی ضروریات زندگی مہیا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے مگر آج تک کسی حکومت نے اپنی اس ذمہ داری کو پورا نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ دینی جماعتیں نظام مصطفیﷺ کیلئے متحد ہوجائیں تو اقتدار خود ان کی جھولی میں آگرے گا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 3 اپریل 2016 کی مزید خبریں
-
اورکزئی ایجنسی، کوئلے کے کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ،5کان کن جاں بحق، 6زخمی،بیت المال پاکستان کا واقعہ میں جاں بحق اور زخمیوں کو مالی امداد کا اعلان،کمپنی کے مالک ،منیجر اورکنٹریکٹرسمیت مختلف کانوں ... مزید
-
ایم کیوایم اور پاک سرزمین پارٹی کے تنازعہ میں کسی کی بھی حمایت یا مخالفت نہ کی جائے، حکومت سندھ،ہرایک کوقانون کے دائرہ کارمیں اپنی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے جوبھی قانون ہاتھ میں لے اس کیخلاف سختی ... مزید
-
اقتصادی راہداری پر وفاق نے ہمارے کافی حد تک تحفظات دور کر دئیے گئے،پرویز خٹک ،وفاقی وزیر احسن اقبال نے صوبے کے خط کا جواب دیدیا،جائزہ لینے کے بعد میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا،شمولیتی جلسے سے خطاب ... مزید
-
اس وقت پاکستان اور افغانستان واحد ممالک ہیں جہاں پولیو کا مرض موجود ہے،طبی ماہرین ، سال2016ء میں دنیا بھر میں 9میں سے 7کا تعلق پاکستان سے ہے،پولیو کی بنیادی وجوہات میں علاقوں تک رسائی نہ ہونا اور سیکورٹی ... مزید
-
فیصل آباد،ساہیانوالہ موٹروے انٹر چینج پر ٹریفک حادثے میں لیگی ایم این اے رانا افضل اور خاتون ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل کے دو قریبی عزیز ڈاکٹرز کی ہلاکت، حادثے کی وجہ سے رانا محمدافضل کی خوشدامن ... مزید
-
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اکثرمقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،بالائی خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈسلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ،ہفتہ کو سب ... مزید
-
سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 37ویں برسی کل منائی جائے گی،سندھ ،آزاد کشمیر میں عام تعطیل کا اعلان
-
میانوالی، چشمہ بیراج سے ملنے والی نعشیں پولیس کے لیے معمہ بن گئیں، 34 نعشوں میں سے 33 کی شناخت نہ ہو سکی
-
وزیر اعظم نواز شریف کو وزارت کھیل کا لکھا گیا خط سیاست کی نذر ،خط میں پی سی بی کو تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی تھی
-
وقار یونس جو بھی کیا وہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو دی جانے والی رپورٹ لیک ہوکے منظر عام پر آگئی، نجم سیٹھی اور شہریار خان سے ملاقات نہ ہونے پر وقار یونس برہم ہوگئے تھے ، ... مزید
-
خیبر پختونخوا و فاٹا ایپکس کمیٹی کا اجلاس ، شوال اور صوبے میں جاری آپریشنز کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار سرحدی علاقہ سے پشاور کے لوگوں کو بھتہ کی کالز کے معاملہ پر وفد افغانستان بھیج کر معاملہ اٹھایاجائیگا ... مزید
-
بھارتی جاسوس کا تعلق ایران سے نہ جوڑا جائے ،معاملہ منطقی انجام تک پہنچائیں گے،وزیرداخلہ،پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ڈالا گیا ،بیرون ملک روانگی کی معلومات قوم کے ... مزید
-
اپوزیشن کے تحفظات دور ‘ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی آئی اے کا ترمیمی بل منظورہو جائے گا، اسحاق ڈار، معیشت اور سیاست کو الگ الگ ہونا چاہئے ‘ تمام سٹیک ہولڈرز مل بیٹھ کر مسائل کے حل اور ملک کی ... مزید
-
پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لئے افغانستان کی سرزمین بھی استعمال کی ، کلبھوشن یادیو کا انکشاف،دہشتگردی کیلئے افغانستان کے راستے اسلحہ بجھواتا رہا ، مختلف سرحدی کراسنگ سے دہشتگردوں کو بھی بلوچستان ... مزید
-
ہمارا فوجداری نظام انصاف دہشت گردی، تشدد اور بدعنوانی کے چیلنجزسے نبرد آزما ہے، انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری ذمہ دار ی ہے، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا صوبائی انصاف کمیٹیوں کی پہلی کانفرنس ... مزید
-
ملک کی اسلامی و نظریاتی شناخت کو قائم رکھنے کیلئے متحد ہے رہیں گے ، دینی قیادت کا اعادہ،ملک میں 77ء کی طرز پر نظام مصطفی ﷺ تحریک چلانے کا اعلان، ملک کو سیکولر اور لبرل بنانے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ... مزید
-
بلوچستان میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں،را کے حاضر سروس افسر کی گرفتاری نے پاکستانی موقف ثابت کر دیا ،میجر جنرل شیرافگن ،بلوچستان میں داعش موجود نہیں، دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں کیں، ... مزید
-
دہشتگرد جہاں بھی ہوں انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،آصف زرداری ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم فوج کے شانہ بشانہ ہیں،رحمان ملک سے ملاقات میں گفتگو، رحمان ملک کی سابق صدر کو ملک کی صورت حال پر بریفنگ ... مزید
-
فیڈریشن ایمپلائزکوآپریٹوہاوٴسنگ سوسائٹی سکینڈل، انجم عقیل خان اربوں روپے بٹورنے کے باوجودنیب کی گرفت سے بچنے میں کامیاب،انجم عقیل خان کی ایماء پرسی ڈی اے کے سابق ڈی جی لینڈاسداللہ فیض نے قبرستان ... مزید
-
پاک چین لوجسٹک کمپلیکس کا سنگ بنیاد زینژیانگ میں رکھ دیا گیا
-
”چوہے مفت ماریں“،خیبر پختونخوا حکومت نے چوہا مار مہم پر انعامی رقم دینے کا فیصلہ واپس لے لیا،سوشل میڈیا پر مذاق بننے کے بعد فیصلہ واپس لیا،چوؤں کیخلاف مہم جاری رہے گی،وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈکا ... مزید
-
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ لاہورہائی کورٹ میں چیلنج ،منصوبے کے تحت بننے والے کول پاور پراجیکٹس بھی ملکی مفاد کیخلاف ہیں، درخواست گزار کا موقف
-
پشاور، زیادتی کیس ڈانسر اور افغان رکن اسمبلی کا راضی نامہ ہو گیا ،معاملہ عدالت کے باہر حل کر نے پر اتفاق،متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا تھا کہ ملزم نے اپنے گھر میں ڈانس پرفارمنس کے بعد اسے زیادتی کا ... مزید
-
ایرانی میزائل پروگرام کے بارے میں مغربی ملکوں کے اقدامات اور بیانات محض پروپیگنڈہ ہیں، ڈاکٹر علی لاریجانی
-
امریکی انتظامیہ کاشام میں اسپیشل فورسز کی تعداد میں نمایاں اضافے پر غور
-
ترکی میں یونان سے واپس کیے جانے والے مہاجرین کے اندراج کے لیے مراکز کی تیاری پر کام جاری ہے، حکام
-
بشارالاسد کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے امریکا اور روس کے درمیان کوئی خفیہ ڈیل نہیں ہوئی،روسی وزیر خارجہ
-
ایرانی بحریہ کا38واں بیڑا بین الاقوامی سمندری حدود میں اپنا مشن انجام دینے کے بعد واپس پہنچ گیا
-
ترک صدر نے واشنگٹن میں مسجد اسلامک کمپلیکس کا افتتاح کردیا ، امریکی صدارتی انتخابا ت کی مہم میں ایک امیدوار کو اسلام فوبیا ہو گیا ہے ، رجب طیب اردگان
-
آرمینیا اور آذربائیجان میں نگورنو کاراباخ تنازعے میں کشیدگی، دو مقامات پر جنگ جاری
-
بیلجین شہری پر دہشت گرد گروپ کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی فرد جرم عائد
-
سعودی نائب ولی عہدنے دنیا کا سب سے بڑا خود مختار دولت فنڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.