پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لئے افغانستان کی سرزمین بھی استعمال کی ، کلبھوشن یادیو کا انکشاف،دہشتگردی کیلئے افغانستان کے راستے اسلحہ بجھواتا رہا ، مختلف سرحدی کراسنگ سے دہشتگردوں کو بھی بلوچستان پہنچاتا تھا،کئی علیحدگی پسند دہشتگردوں افغانستان میں پناہ بھی دلوائی،بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے گرفتار ایجنٹ کے انکشافات

اتوار 3 اپریل 2016 11:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3اپریل۔2016ء) بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے گرفتار ایجنٹ کلبھوشن یادیو نے مزید انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ دہشتگردی کے لئے افغانستان کے راستے اسلحہ بجھواتا رہا اور مختلف سرحدی کراسنگ سے دہشتگردوں کو بھی بلوچستان پہنچاتا تھا۔ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے گرفتار افسر کلبھوشن یادیو سے تحقیقات جاری ہیں اس دوران مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

کلبھوشن کا کہنا ہے کہ اس نے پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لئے افغانستان کی سرزمین بھی استعمال کی۔وہ افغانستان کے راستے اسلحہ اور دہشتگردوں کو دہشتگردی کرنے کیلئے بلوچستان پہنچاتا تھا اس کام کے لئے وہ مختلف سرحدی کراسنگز کا استعمال کرتا تھا۔ کلبھوشن نے کئی علیحدگی پسند دہشتگردوں افغانستان میں پناہ بھی دلوائی ۔ کلبھوشن نے کہا کہ اس کا ساتھی را ایجنٹ راکیش عرف رضوان ایران میں پہلے سے موجود تھا جس نے میرے لئے ویزے اور کاروبار کا بندوبست کیا ۔