اسلام آباد، دھرنا مظاہرین جا تے جاتے مسجد سے صفیں ،دریاں ،پنکھے ،کتابیں ،ہیٹر اور پردے بھی لے گئے

ہفتہ 2 اپریل 2016 09:57

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2اپریل۔2016ء)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھرنا دینے والے مظاہرین زیر استعمال ریڈ زون کی مسجد سے شامیانے ،صفیں ،دریاں ،پنکھے ،کتابیں ،ہیٹر اور پردے لے کر چلے گئے۔اسلام آباد میں مظاہرین کے جانے کے بعد میٹرو بس سروس بحال ہو گئی ،موبائل فون کے سگنل بھی آگئے۔سی ڈی ای نے ریڈ زون میں مظاہرین کے پتھروں ،ڈنڈوں اور گندگی کے انبار کو بھی صاف کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈی چوک پر دھرنا دینے والے مظاہرین مذاکرات کے بعد چلے گئے لیکن ڈی چوک پر گندگی کا ڈھیر چھوڑ گئے۔تعفن اور گندگی کے اس پھیلاؤ میں کہیں پتھروں کے ڈھیر ،کہیں ڈنڈوں اور اینٹوں کے انبار ،کہیں پانی کی خالی بوتلوں اور فوڈ کے ڈبوں سمیت گندے شاپروں کے ڈھیر جگہ جگہ نظر آئے۔سی ڈی اے کے 600اہلکاروں نے پانچ کچرا گاڑیوں اور چار پانی کے ٹینکرز کی مدد سے کچرا صاف کیا۔مظاہرین نے ریڈ زون میں کچرے کے ڈھیر تو لگائے ہی تھے لیکن زیر استعمال مسجد کو بھی نہ بخشا اور وہا ں سے شامیانے ، صفیں ،دریاں،کتابیں ،پنکھے ،ہیٹر اور پردے غائب لے اڑے ۔

متعلقہ عنوان :