آج شام سے شدید بارشوں کی پیشنگوئی، بالائی خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ

ہفتہ 2 اپریل 2016 09:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2اپریل۔2016ء) شدید بارشوں کے باعث بالائی خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ ظاہر کیا گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کو شام سے اتوارکے دوران بالائی خیبرپختونخواہ(دیر،سوات،شانگلہ،کوہستان،بٹگرام،مانسہرہ)، گلگت بلتستان(گلگت،غذر،دیامر،استور)،آزادکشمیر(مظفرآباد اور وادی نیلم) کے اضلاع میں اکثرمقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

تیز بارش کے باعث لینڈ سلا ئنڈینگ کا خدشہ۔ موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہہے جمعہ سے اتوار کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ہفتہ اور اتوارکیروز اسلام آباد، فاٹا، خیبر پختونخواہ (پشاور،مردان،کوہاٹ،بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن)، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن ) میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز شمال مشرقی بلوچستان(کوئٹہ، ڑوب، قلات، سبی ڈویژن) میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ڈی جی خان، ملتان،ساہیوال،فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں ہفتہ/اتوار کے دوران بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواوؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔خیبرپختونخواہ( پشاور، مردان، بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان ڈویژن)،اسلام آباد، بالائی پنجاب(راولپنڈی ، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن) میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد، لاہور ڈویژن اور شمال مشرقی بلوچستان(کوئٹہ، ڑوب، قلات، سبی ڈویژن)میں چند مقامات پر تیز ہواو?ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: خیبر پختونخواہ، فاٹا، کشمیر، راولپنڈی، کوئٹہ اور ڑوب ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخواہ: پاراچنار25، دیر10، پٹن09، چترال، مالم جبہ07، میرکھانی 06، لوئر دیر 05، کالام، بنوں04، دروش03، سیدو شریف، بالاکوٹ، کوہاٹ 02، کاکول، چراٹ01، بلوچستان: ڑوب02، کوئٹہ01، کشمیر: مظفر آباد01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت:۔ شہید بینظیر آباد، پڈعیدن40، سکھر، چھور، حیدرآباد39، تربت، لسبیلا، موہنجوداڑو، روہڑی، دادو، رحیم یار خان38، خانپور، بدین، بہاولپور، جیکب آباد 37ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :