وزیراعظم علیحدہ، نجم سیٹھی فارغ اورشہریارخان کوانتظامی عہدہ دیاجائے توکرکٹ میں بہتری آسکتی ہے،عمران خان،تینوں فارمیٹ کیلئے ایک ہی کپتان ہوناچاہئے ،کپتان کاکرداراہم ہوتاہے،سربراہ تحریک انصاف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 2 اپریل 2016 09:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2اپریل۔2016ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہاہے کہ کرکٹ کووزیراعظم سے علیحدہ ،نجم سیٹھی کوفارغ اورشہریارخان کوانتظامی عہدہ دیاجائے توکرکٹ میں بہتری آسکتی ہے ،تینوں فاریسٹ کیلئے ایک ہی کپتان ہوناچاہئے ،کپتان کاکرداراہم ہوتاہے ۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں عمران خان نے کہاہے کہ کرکٹ میں کپتان کابڑاکردارہوتاہے اور سلیکٹر کا کردار ہوتا ہے، ہارنے پرچیئرمین کااستعفیٰ دیناکوئی حل نہیں،مسئلے کاحل یہ ہے کہ کرکٹ کوایک ادارہ بنایاجائے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ادارہ ہی نہیں چیئرمین ہی سارے فیصلے کرتاہے ،پاکستان میں کرکٹ کوایک ادارہ بنایاجائے ۔انہوں نے کہاکہ کرکٹ کوسب سے پہلے سیاست سے پاک کرناہوگا،وزیراعظم سے پوچھاجائے کہ نجم سیٹھی کوکس حیثیت میں عہدہ دیاگیا،دنیامیں کہیں بھی کسی وزیراعظم کاکرکٹ سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نجم سیٹھی کوفارغ کرکے شہریارخان کوانتظامی عہدہ دیاجائے ،عاقب جاوید،وسیم اکرم اوروقاریونس موجودہ سسٹم کے تحت نہیں آئے تھے ،پاکستان میں آسٹریلیاسے زیادہ ٹیلنٹ ہے ،وزیراعظم کوکرکٹ سے علیحدہ ،نجم سیٹھی کوفارغ کیاجائے توبہتری آسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میرے پاس وقت ہوتوخیبرپختونخواہ سے کرکٹ کی عالمی معیارکی ٹیم بنادوں