عمران خان کا اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام درست نہیں ، ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے بہترین سسٹم بنایا تھا، میرے استعفے پر رابطہ نہیں کیا گیا،5منٹ میں منظور کر لیا گیا،سابق چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی تسنیم نورانی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 2 اپریل 2016 09:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2اپریل۔2016ء)سابق چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی تسنیم نورانی نے کہا ہے کہ عمران خان کا اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام درست نہیں ہے ، ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے بہترین سسٹم بنایا تھا، میرے استعفے پر رابطہ نہیں کیا گیا،5منٹ میں منظور کر لیا گیا۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام درست نہیں ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے آس اپس لوگوں نے الیکشن میں مداخلت شروع کر دی تھی جبکہ ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے بہترین سسٹم بنایا تھا۔ تسنیم نورانی نے کہا کہ تعریف کرنے پر عمران کا شکرگزار ہوں میرے استعفے پر رابطہ نہیں کیا گیا بلکہ5منٹ میں منطور کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ضد پر الیکشن کمشنر بننے کا فیصلہ کیا تھا۔ عمران خان نے تحریری یقین دہانی کرائی تھی کہ الیکشن کمیشن با اختیار ہوگا مگر بعد میں اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا جس وجہ سے مجھے علیحدہ ہونا پڑا۔