جوہری ہتھیار داعش کے ہتھے چڑھنے کا خدشہ موجود ہے: اوبامہ

ہفتہ 2 اپریل 2016 10:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2اپریل۔2016ء)امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیار داعش کے ہتھے چڑھنے کا خدشہ موجود ہے ، شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیار دنیا کے لیے خطرہ ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست واشنگٹن میں عالمی جوہری کانفرس کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی مسلسل تیاری کے باعث دنیا مسلسل خطرے سے دوچار ہے۔ جبکہ جوہری ہتھیار داعش کے ہتھے چڑھنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔کانفرس کے دوران امریکی صدر باراک اوبامہ نے اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کی جس میں باہمی معاملات ، انسانی حقوق اور شامی بحران پر تبادلہ خیال کیا ۔

متعلقہ عنوان :