آرمی چیف سے وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات، آئندہ مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ کے امور پر گفتگو،پاک فوج کے جتنی بھی ضروریات ہوں گی مکمل طور پر پوری کی جائیں گی، اسحاق ڈار کی یقین دھانی

ہفتہ 2 اپریل 2016 10:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2اپریل۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے اور آئندہ مالی سال کے لئے دفاعی بجٹ کے امور پر تفصیلی گفتگو کی ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے ، اس موقع پر سیکرٹری خزانہ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں آئندہ مالی سال میں دفاعی بجٹ کے امور پر بات چیت کی گئی ۔ آرمی چیف نے مسلح افواج کی بڑھتی ہوئی دفاعی ضروریات سے آگاہ کیا ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انہیں یقین دلایا کہ پاک فوج کے جتنی بھی ضروریات ہوں وہ مکمل طور پر پوری کی جائیں گی پاک فوج ملک میں دہشگردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری رکھا ہوا ہے اس مد میں تمام اخراجات کا احاطہ کیا جائے گا ۔