پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات، پاکستانی ٹیم دورہ بھارت کے بعدوطن پہنچ گئی،ٹیم رپورٹ وزارت داخلہ کوپیش کریگی ،بھارت اپنی ٹیم جلدپاکستان بھیجے گا

ہفتہ 2 اپریل 2016 10:05

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2اپریل۔2016ء)پٹھان کو ٹ واقعہ سے متعلق تحقیقات جانیوالی پاکستانی ٹیم دورہ بھارت کے بعدوطن پہنچ گئی،بھارت اپنی ٹیم جلدپاکستان بھیجے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پٹھان کو ٹ واقعہ سے متعلق ایڈیشنل آئی جی ،سی ٹی ڈی رائے طاہرکی سربراہی میں 5رکنی تحقیقاتی ٹیم بھارت میں تحقیقات مکمل کرکے واپس وطن پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

5رکنی تحقیقاتی کمیٹی ٹیم27مارچ کوبھارت گئی تھی ،بھارتی میڈیاکادعویٰ ہے کہ دونوں طرف کے تحقیقاتی حکام میں خوشگواربات چیت ہوئی ،پاکستانی ٹیم نے بھارتی ٹیم کامجوزہ دورہ کوخوش آئندقراردیا۔بھارتی ٹیم نے ابھی تک جانے کی تاریخ مقررنہیں کی ،پاکستانی ٹیم نے ایس پی گورداسپورسمیت16گواہوں سے پوچھ گچھ کی تحقیقاتی ٹیم اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کوپیش کریگی