ویسٹ انڈیز بھارت سیمی فائنل ، براوو نے باونڈری کے بالکل قریب سے بھارتی کھلاڑی اجنکے ریحانے کا کیچ پکڑ کر سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کے منہ لٹکا دیئے

جمعہ 1 اپریل 2016 10:06

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1اپریل۔2016ء)ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈی جے براوو نے باونڈری کے بالکل قریب سے بھارتی کھلاڑی اجنکے ریحانے کا کیچ پکڑ کر سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی طرف منہ کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا تو بھارتی مداحوں کا منہ لٹک گیا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل میچ میں اجنکے ریحانے نے رسل کی گیند پر اڑتی ہوئی شارٹ لگائی جس پر باؤنڈری کے قریب موجود فیلڈر ڈی جے براوو نے باونڈری کے بالکل قریب سے کیچ پکڑ ا اور بھارتی تماشائیوں کی طرف منہ کرکے اپنے روائتی انداز میں رقص کیا تو تماشائیوں کے منہ لٹک گئے اور سٹیڈیم میں خاموشی چھا گئی۔اجنکے ریحانے نے 35گیندوں پر 40سکور بنائے۔

متعلقہ عنوان :