سری لنکاکی وزارت داخلہ نے بلائنڈکرکٹ ٹیم کوپاکستان کے دورے کی اجازت دیدی ، ٹیم آج پاکستان پہنچے گی ،3ون ڈے اور3ٹی20میچ کھیلے گی

جمعہ 1 اپریل 2016 10:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1اپریل۔2016ء)سری لنکاکی وزارت داخلہ نے بلائنڈکرکٹ ٹیم کوپاکستان کے دورے کی اجازت دی ہے۔سری لنکاکی بلائنڈکرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق آج پاکستان پہنچے گی۔لنکن بلائنڈٹیم پاکستان کیخلاف3ون ڈے اور3ٹی20میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

سیریزکے میچزلاہور،فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ 4مارچ 2009کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم کے قریب سری لنکن کی کرکٹ ٹیم کو دہشتگردوں نے نشانہ بنایا تھا۔خوش قسمتی سے اس حملے میں لنکن ٹیم کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا تاہم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بند ہو گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :