جنوبی کوریا نے چھ دہائیوں بعد چین کے 36 فوجیوں کی باقیات واپس کر دی، 1950میں تین سالہ کورین جنگ میں 30 لاکھ کے قریب لوگ مارے گئے تھے

جمعہ 1 اپریل 2016 10:26

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1اپریل۔2016ء) جنوبی کوریا نے چھ دہائیوں بعد چین کے چھتیس فوجیوں کی باقیات واپس کر دی ہیں ، یہ فوجی انیس سو پچاس میں ہونے والے چین اور کوریا کے درمیان ہونے والی لڑائی میں مارے گئے تھے۔باقیات واپس کرنے کی تقریب انچیون کے بین الاقوامی ائیر پورٹ پر ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں چین اور جنوبی کوریا کے وفود نے شرکت کی۔ جنوبی کوریا کے دستے نے چین کے مرنے والے فوجیوں کے اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی دیا۔گذشتہ سال جنوبی کوریا نے چین کے چار سو سینتیس فوجیوں کی باقیات واپس کی تھی ، ایک اندازے کے مطابق انیس سو پچاس کو شروع ہونے والی تین سالہ کورین جنگ میں تیس لاکھ کے قریب لوگ مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :