بنگلہ دیش: بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

جمعہ 1 اپریل 2016 10:25

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1اپریل۔2016ء) بنگلہ دیش میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ضلعی پولیس کے سربراہ انیس الرحمان نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جنوب مشرقی ضلع جیسواری کے ایک قصبہ میں بم بناتے ہوئے پھٹ گیا دھماکے میں بم بنانیوالے دونوں افراد موقع پر ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال داخل کرادیاگیا پولیس نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں

متعلقہ عنوان :