قطر میں ترک فوجی اڈہ دو سال میں آپریشنل کر دیا جائیگا‘ وزیر دفاع عصمت یلمیز

جمعہ 1 اپریل 2016 10:25

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1اپریل۔2016ء) ترکی نے کہا ہے کہ قطر میں تعمیر کیا جانیوالا فوجی اڈہ دو سال کے اندر آپریشنل کر دیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے وزیر دفاع عصمت ہلمیز نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی اڈہ خطے میں ترکی کی پہلی ایسی فوجی تنصیب ہو گی جو بحیرہ احمر میں‘ شمالی افریقہ اور خلیج فارس میں ترک افواج کو فوجی آپریشن میں حصہ لینے کی اجازت دیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ اڈہ دو سال میں آپریشنل ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں فوج کی تربیت‘ مشقوں اور استحکام کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں اور یہ اڈہ ہمیں اس مقصد کے حصول میں معاون ہو گا۔

متعلقہ عنوان :