افغانستان‘ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی‘ اہم کمانڈر سمیت 6 طالبان ہلاک

جمعہ 1 اپریل 2016 10:24

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1اپریل۔2016ء) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے حملے میں 6 طالبان ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان سیکیورٹی حکام کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ قندوز میں سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے خلاف آپریشن کیا جس کے نتیجے میں اہم طالبان کمانڈر سیداہی جمشیدی سمیت 6 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔