بولی ووڈ اداکار ہرتیک روشن کو پوپ کے حوالے سے بیان مہنگا پڑ گیا ،مسیحی برادری کے مذہبی جذبات کو مجروع کرنے پر قانونی نوٹس بھجوادیا گیا

جمعہ 1 اپریل 2016 10:24

ْْ ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1اپریل۔2016ء)بولی وڈ اداکار ہر تیک روشن کو مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ کے حوالے سے کی گئی ایک ٹوئیٹ پر قانونی نوٹس کا سامنا کرنا پڑ گیا۔یاد رہے کہ ہریتھک روشن نے اداکارہ کنگنا رناوٹ کی جانب سے خود کو دبے لفظوں میں 'بیوقوف' اور 'سابقہ بوائے فرینڈ' کہنے پر رواں سال جنوری میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتہائی سخت جواب دیا تھا۔

ہریتھک کا کہنا تھا ’میرے کسی پوپ کے ساتھ رشتے کے زیادہ امکانات ہوسکتے ہیں بجائے کسی (خوبصورت) خاتون کے، جن کا نام میڈیا میں لیا جارہا ہے‘۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق ہریتھک کی اس ٹوئیٹ کے بعد ریاستی اقلیتی کمیشن کے سابق وائس چیئرمین اور ہندوستان میں عیسائی وائس کے صدر ابراہام متھائی نے ہریتھک روشن پر مسیحی برادری کے مذہبی جذبات کو مجروع کرنے پر قانونی نوٹس بھجوادیا۔

متھائی کے وکیل رضوان صدیقی کا کہنا تھا کہ 42 سالہ اداکار کو تعزیراتِ ہند کی دفعہ 295 اے کے تحت 7 روز میں معافی مانگنے کا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے، دوسری صورت میں ان کے خلاف مجرمانہ شکایت درج کرائی جائے گی۔نوٹس کے متن کے مطابق 'اس (ٹوئیٹ) سے رومن کیتھولک کے ماننے والوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے جو پوپ کو اپنا روحانی اور مذہبی رہنما تصور کرتے ہیں۔'

متعلقہ عنوان :